یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
ستاون سالہ قانون دان امریکہ کے اسرائیل فلسطین تنازعے کے تصفیے کے لیے دو ریاستی حل کے سخت ناقد ہیں
ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:37
نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں نیا امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ستاون سالہ قانون دان امریکہ کے اسرائیل فلسطین تنازعے کے تصفیے کے لیے دو ریاستی حل کے سخت ناقد ہیں۔وہ مقبوضہ غرب اردن میں یہودی آبادیوں کے تعمیر کے حامی ہیں جسے اوباما انتظامیہ مسئلے کے پرامن حل میں ایک رکاوٹ سمجھتی ہے۔
ایک لبرل یہودی گروپ نے ان کی نامزدگی کی مخالفت کی ہے جبکہ قدامت پسند یہودی اس پر خوش ہیں۔مسٹر فرائڈمین نے کہا ہے کہ وہ 'اسرائیل کے دائمی دارالحکومت یروشلم میں امریکی سفارت خانے میں' کام کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں۔ یہ ایک ایسا بیان ہے جس پر فلسطینی غصے کا اظہار کریں گے۔(جاری ہے)
اقوامِ متحدہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا اور امریکی سفارت خانہ کئی دہائیوں سے تل ابیب میں کام کر رہا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ سفارت خانے کو یروشلم منتقل کر دیں گے۔ یہ ان کئی علامتی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا انھوں نے اسرائیل سے وعدہ کر رکھا ہے۔یروشلم کا مستقبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازع ترین معاملات میں سے ایک ہے۔ اسرائیل نے 1967 میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران غربِ اردن اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور وہ پورے شہر کو اپنا انفرادی دارالحکومت سمجھتا ہے۔ دوسرے طرف فلسطینی چاہتے ہیں کہ مشرقی یروشلم مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ ہو۔مسٹر فرائڈمین انتخابی مہم کے دوران امریکی-اسرائیلی امور پر مسٹر ٹرمپ کے مشیر رہے ہیں۔وہ غربِ اردن میں یہودی بستیوں کے حامی ہیں۔ تقریباً پانچ لاکھ ستر ہزار اسرائیلی 1967 کے بعد قائم ہونے والی 130 بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 17 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،نوازشریف
-
خیبر پختونخوا میں 4 ہزار سکول چار دیواری سے محروم
-
ن لیگی ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا
-
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،میر سر فراز بگٹی
-
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی آئی اے طیارے کی فروخت پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
-
کامونکے،سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گھریلو تشدد کیخلاف صوبائی حکومت کے بل پر اسلامی نظر یاتی کونسل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
-
کراچی،اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے زمین کی فی ایکڑ مالیت 3کروڑ روپے تجویز کر دی گئی
-
کراچی،پاک سوزوکی کا پاکستان میں مزید 46کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی
-
فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل
-
وزیر اعظم کا 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان باعث مسرت ہے،مریم اورنگزیب
-
شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی
-
پشاور،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین توں توں خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی
-
ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا ،سٹیٹ بینک رپورٹ
-
ایران پر پابندیاں: اوباما نے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا
-
حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا
-
بھارتی سپریم کورٹ نے فضائیہ کے مسلمان ملازمین کے داڑھی رکھنے پر پا بندی لگا دی
-
بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا
-
روس کا امریکی الزام پر سخت ردعمل
-
شامی حکومت نے حلب سے انخلا معطل کر دیا
-
روہنگیا مظالم، اقوام متحدہ کی سوچی حکومت پر تنقید
-
یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
-
جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع
-
تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا
-
سعودی عرب کا مغربی ثقافت سے بچوں کو دور رکھنے کا منصوبہ
-
بھارت :ہائی ویز پر قائم شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
-
سانحہ اے پی ایس : آرمی پبلک اسکول پشاور میں مر کزی تقریب کا انعقاد
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
-
آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
-
لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
-
جب وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے پارلیمنٹ آئیں گے تب میں بھی جاؤں گا، عمران خان
-
وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات
-
وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
-
ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
-
بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا
-
بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف
-
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی
-
حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے
-
حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.