حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، طیارے کے انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، اے ٹی آر طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی تھی، ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے ٹی آر طیاروں کی دیکھ بھال عالمی معیار کے مطابق ہوتی ہے، پرواز سے پہلے طیاروں کے انجن چیک کیے جاتے ہیں،اے ٹی آر طیارے میں دوران پرواز کوئی خرابی پیدا ہوئی طیاروں کے انجن بھی مقرر طریقہ کار کے مطابق تبدیل کیے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :