مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:48

جموں/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات انڈین آرمی کی خاتون میجر انیتا کماری نے اپنے ذاتی ہتھیار سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

انیتا کماری نامی یہ خاتون جموں کے ڈسٹرکٹ سامبا میں تعینات تھی۔ رپورٹ کے مطابق خود کشی کا یہ واقعہ 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ اگلی صبح جب خاتون آفیسر اپنی ڈیوٹی پر نہ پہنچی جبکہ محلے داروں نے اس کا دروازہ توڑا تو آگے خاتون کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔