وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات

نیشنل ایکشن پلان ،سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ سمیت اہم امو ر پر تبادلہ خیال

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ نے جمعہ کی شام وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہبازبھی موجودتھے ،اس ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیاگیااورسانحہ کوئٹہ کی رپورٹ سمیت کئی اہم امورزیربحث لائے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ آج (ہفتہ کو )پریس کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے اورسانحہ کوئٹہ رپورٹ پربھی وضاحت پیش کریں گے۔یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب سانحہ کوئٹہ پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے اوران سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا تاہم انکی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی اور آج ہفتہ کے روز ہوگی ۔