آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

سزا پانے والے دہشتگرد معصوم انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، دہشتگرد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پریڈین مسجد راولپنڈی اور میرٹ واقعہ میں ملوث تھے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13دہشتگردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کر دیا، سزا پانے والے دہشتگرد معصوم انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشتگرد چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی، راولپنڈی میں پریڈین مسجد اور میرٹ ہوٹل واقعے میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے مجموعی وارداتوں میں325افراد کو جاں بحق جبکہ366کو زخمی کیا تھا، سزائے پانے والوں میں لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی، عبدالرحمان، میاں حیدر رحیم، نور محمد، شیر علی، سید قاسم شاہ، محمد عثمان، محمد وقار فیصل، اکبر علی، ریاض، نور اللہ شامل ہیں۔