وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نیکا حکم

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نے کا حکم دیدیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد اب اکانومی کلاس کی ہرکوچ میں 10 موبائل چارجنگ پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرریلوز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت کے بعد اب تک ری کنڈیشنڈ ہونیوالی 57کوچز میں موبائل چارجنگ پوائنٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ ریلویز جون 2017ے تک 250پرانی کوچز کو مرمت کے بعد نیا بنادے گا۔اس کے علاوہ ری کنڈیشنڈکوچز کو 110وولٹ سے 220وولٹ پر منتقل کرنے سے کوچز میں لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔سعد رفیق نے ریلویز حکام کو اکانومی کلاس کے مسافروں کو بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے

متعلقہ عنوان :