قومی اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا

دو گھنٹے سپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ہوتے رہے

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)قومی اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کا وقت چار بجے تھا لیکن آغاز شام چھ بجے ہوا،دو گھنٹے سپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ہوتے رہے،حکومت کا مطالبہ تھا کہ پی ٹی آئی نوازشریف کو ایوان میں چور چور کے نعرے لگوانا بند کردئیے،اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین اکٹھے ایوان میں شامل ہوئے،جن کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے تھے اجلاس میں اراکین کی کافی اکثریت موجود تھے