سنٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس

سائرہ افضل تارڑ کے شوہر عرفان تارڑ سمیت7افسران کو گریڈ21میں ترقی دینے کی سفارش

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)سنٹرل سلیکشن بورڈ نے وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے شوہر عرفان تارڑ سمیت7افسران کو گریڈ21میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چےئرمین فیڈرل سروس کمیشن کے زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کامرس اینڈ ٹریڈگروپ،انفارمیشن گروپ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انفارمیشن گروپ کے 3افسران جبکہ کامرس اور تجارت گروپ کے4افسران کو گریڈ21جبکہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے7افسران کو گریڈ20میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی