وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی فلور پر بولے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،حکومت کا قومی اسمبلی میں اقرار

وزیراعظم نے ایوان میں کوئی جھوٹ نہیں بولا،مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے،سعد رفیق کیچڑ سے سیاست کی منہ گندلا نہ کیا جائے،پوائنٹ آف آرڈر پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اظہار خیال

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)حکومت نے قومی اسمبلی میں اقرار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی فلور پر بولے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،وزیراعظم نے ایوان میں کوئی جھوٹ نہیں بولا،مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے،کیچڑ سے سیاست کی منہ گندلا نہ کیا جائے،پوائنٹ آف آرڈر پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی اراکین کو غنڈہ کہنے پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ(ن) کے لیڈر ذات پر دقیق حملوں سے گریز کرتے۔

پی ٹی آئی کے اراکین کے متصل تقریروں سے ہمارے جذبات بھی بھڑک اٹھے ہیں،ایوان کے اندر غیر اخلاقی زبان کا استعمال نہیں ہونا چاہئے، ماضی میں ایک دوسرے کو خراب کرنے کے تجربے دوبارہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے جو ایوان میں تقریر کی تھی وہ سیاسی بیان اور جھوٹا بیان نہیں ہماری جماعت اس بیان سے مکر نہیں رہی ہے۔عدالت میں جو بیانات دئیے گئے وہ تفصیلی جواب ہے۔

دھرنا بے اثر ہونے کے باوجود حکومت نے پی ٹی آئی سے معاہدہ کیا تھا کہ دھاندلی ثابت ہوگئی تو وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے۔پی ٹی آئی ہمیں جعل ساز کہے تو ہم گھونگے نہیں رہیں گے،چھ سال سے ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں اور ہم سن رہے ہیں۔بغیر ثبوت لوگوں کے چہرے کیچڑ سے گندے کرنے کی سیاست سے باز رہنا چاہئے۔نوازشریف کے ہر لفظ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،پانامہ کیس پر اتنی دھول اڑائی گئی کہ کوئی ریٹائرڈ جج کمیشن کا سربراہ بننے کیلئے تیار نہیں ہے۔

پانامہ سکینڈل کا فیصلہ ہونے تک اس معاملہ کا پیچھا ہم نہیں چھوڑیں گے،پانامہ کے ساتھ انتخاب میں نہیں جانا چاہتے،حکومت نے کوئی جھوٹ نہیں بولا ہماری قیادت نے منی لانڈرنگ نہیں کی اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں دئیے جائیں بغیر ثبوت کے الزامات نہ عائد کریں