شیخ رشید نے نیوایئرپورٹ کے پاس عوام کا پیسہ جمع کر کے اراضی خریدی، شکیل اعوان

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں شیخ رشید نے نیوایئرپورٹ کے پاس عوام کا پیسہ جمع کر کے اراضی خریدی ۔ شیخ رشید کی اربوں کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست اور راولپنڈی دونوں چھوڑ دوں گا ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ اور سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے کہا کہ شیخ رشید نے اربوں روپے کی کرپشن کی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نیوایئرپورٹ کے پاس عوام کا پیسہ جمع کر کے اراضی خریدی ۔ انہوں نے کہا کہ کس کرنٹ اکاؤنٹ میں 9 لاکھ پر 27 لاکھ منافع ملتا ہے ؟ شیخ رشید سگار سلگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں غریب آدمی ہوں جبکہ شیخ رشید کرپٹ انسان ہیں اور صرف دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں دوسروں کے خلاف بات کرنی ہو تو کہتے ہیں کہ میں خود بڑا وکیل ہوں ۔ شکیل اعوان نے کہا کہ شیخ رشید کی اربوں کی کرپشن ثابت کروں گا ۔ شیخ رشید کی اربوں کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست اور راولپنڈی دونوں چھوڑ دوں گا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے ہمیں اللہ اور سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے انشاء اللہ وزیر اعظم پانامہ کیس میں سرخرو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :