شیخ رشید اور طلال چوہدری کی خاموشی

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف کے سب سے بڑے معترض شیخ رشید اور وزیراعظم کے سب سے بڑے حمایتی طلال چوہدری ایوان میں ہنگامہ کے وقت خاموش رہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نہ تو نعرے لگوائے مگر نعروں کا جواب دیتے رہے جبکہ طلال چوہدری بھی عمران خان کے خلاف کسی قسم کا کوئی نعرہ نہ لگا سکے اور خاموشی سے پریشانی کے عالم میں اپنی سیٹ پر براجمان رہے۔شیخ رشید پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پی ٹی آئی کے ہنگامہ میں شریک تو رہے لیکن نعرے نہیں لگوائے

متعلقہ عنوان :