امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے ایک غیر مسلح 73 سالہ بزرگ شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:19

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 73 سالہ غیر مسلح بزرگ ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شخص کے بیٹے روگلیوسیرنا نے بتایا کہ پولیس نے ان کے والد کو سیلوربرچ ایونیو کے 7900 بلاک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو گھبراہٹ کے باعث رات دیر گئے باہر چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :