چین ، فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر ہلاک ، 4 زخمی

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) چین میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ آگ ہائیپانگ شہر میں واقع ایک الیکٹرانک کمپنی میں لگی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :