بھارت: گائے کے گوشت پر ہنگامہ، امریکا کوتشویش

مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اقلیتی گروہوں کی حفاظت یقینی بنائے، ڈیوڈ سیپراسٹائن

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:16

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء )بھارت میں گائے کے گوشت پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔بھارت میں امریکی سفیرڈیوڈ سیپر اسٹائن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اقلیتی گروہوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر ہنگامہ آرائی ایک پریشان کن بات ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے مودی سرکار کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ مذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے بہت سی غیر سرکاری تنظیموں کو کام نہ کرنے دینا بھی مناسب بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :