بھارتی ٹی وی شو کرائم پیٹرول میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے کملیش پانڈے نے خودکشی کرلی

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:16

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء )ہندوستان کے مشہور ٹی وی شو 'کرائم پیٹرول' میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے کملیش پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 دسمبر کو کملیش پانڈے ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے علاقے سنجیونی نگر میں موجود تھے، جہاں ان کی سالی انجنی چترویدی بھی موجود تھیں، جہاں مبینہ طور پر کملیش نے خودکشی کی۔

رپورٹس کے مطابق انجنی چترویدی نے چند روز قبل ہی اپنی بیٹی کی شادی کی تھی، جس میں کملیش کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کچھ الجھے ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق کملیش پانڈے نے مبینہ طور پر شراب نوشی کی اور گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی، بعدازاں انھوں نے اپنی پستول اٹھائی، ہوا میں ایک فائر کیا اور پھر خود کو سینے میں گولی مار لی۔

(جاری ہے)

کملیش کے گھر والوں نے فوری طور پر ایمبولینس اور پولیس کو بلوایا، لیکن جب تک وہ پہنچے، اداکار کا انتقال ہوچکا تھا۔

اگرچہ پولیس کے مطابق یہ خودکشی کا کیس ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔کملیش نے سوگواران نے اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔اس سے قبل رواں برس اپریل میں مقبول ہندوستانی ڈرامے ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے بھی ممبئی میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :