نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ

چیئرمین نیب کی 28افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کیلئے جواب جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء)نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پرچیئرمین نیب نے 28افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کے لئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے نیب کے پانچ ڈائریکٹراور23دیگرافسران سے جواب طلب کیاگیاہے ان تمام 28افسران کی تقرریاں خلاف ضابطہ قراردی جارہی تھیں ،چیئرمین نے ان تمام افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کیلئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،یہ افسران اپنے بیان میں تقرری کوقانون اورضابطہ کے مطابق ہونے کاثبوت دیں گے

متعلقہ عنوان :