آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات

باہمی تعاون ،سیکورٹی اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجو ہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی تعاون ،سیکورٹی اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جان نکلسن نے آرمی چیف سے ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان باہمی دلچسپی اورپیشہ وارانہ امور،علاقائی تعاون ،خطے کی سیکورٹی صورتحال اوربارڈرمینجمنٹ میکنزم پرتبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پرجنرل جان نکلسن نے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :