پاکستان ریلویز پر اعتماد کا اظہار

معیاری سفری سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنی ”ڈائیوو“ نے ٹرین چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی، بڈنگ ڈاکومنٹس حاصل کر لیے

بدھ 14 دسمبر 2016 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء ) پاکستان ریلویز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معیاری سفری سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنی ”ڈائیوو“ نے ٹرین چلانے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ ڈائیوو کمپنی نے شالیمار ایکسپریس چلانے کیلئے ریلوے سے بڈنگ ڈاکومنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے لئے چلائی جاتی ہے۔ اس طرح ریلویز نے شالیمار ایکسپریس کے ساتھ ساتھ خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور بولان میل کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڈنگ ڈاکومنٹس 20دسمبر کو اوپن کئے جائیں گے۔ تمام فیصلے ادارے کے بہترین مفاد میں سو فیصد میرٹ پر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :