ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں ؟ کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈاؤن کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ، وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء ) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں ؟ کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈاؤن کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسمبلی اور عدالت میں دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف کمپیئن چلا رہے ہیں ۔ ہم نے کہا تھا کہ جو بھی فورم بنا اس میں شوائد جمع کروا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت صرف ہماری حکومت نے نہیں دی 1970 کی دہائی سے قطری شہزدے شکار کے لئے آتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (آج) پارلیمنٹ میں آئی توپھولوں سے استقبال کریں گے ۔