وزیراعلیٰ بلوچستان کی تینوں مسلح سربراہان اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

قیام امن اور اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

بدھ 14 دسمبر 2016 11:20

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی تینوں مسلح سربراہان اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں قیام امن اور اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گوادر میں ملاقات کی،ملاقات میں کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان اور اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے چےئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں

متعلقہ عنوان :