سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب ڈالرز کے یورو بانڈ کی فروخت مکمل کرلیں گے ، نائجیریا

بدھ 14 دسمبر 2016 11:28

ابوجہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء ) نائیجیریا نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک ایک ارب ڈالرز یورو بانڈ کی فروخت مکمل کرلے گا او فارن ایکسچینج مارکیٹ کو مزید لچکدار بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان نائجیریا کے نائب صدر یمی اسن باجو نے کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا پچیس سالوں سے سنگین مندی کا شکار ہے اور اسے بجٹ کے خسارہ پورا کرنے کیلئے رقوم کی ضرورت ہے عالمی سطح پر قیمتوں کی وجہ سے اس کی تیل کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے اور دہشتگردانہ حملوں نے بھی اس کی معیشت کو متاثر کیا ہے ۔