بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ،وزیر دفاع

انھیں معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل

پیر 12 دسمبر 2016 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، انھیں معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، راج ناتھ کو معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔