پاک فوج میں تقرروتبادلے

لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل سٹاف ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آئی جی آرمزتعینات

پیر 12 دسمبر 2016 07:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء )پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردئیے گئے ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لوجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :