لاہور، ولاد ت مصطفی کی خوشی میں 1162پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء ) عالمی چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام ولادت مصطفی کی خوشی میں خیابان چورہ شریف ہنجر وال لاہور میں 1162پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میلاد مصطفی کانفرنس بھی ہو گی جسکی صدارت چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کریں گے۔کانفرنس میں صاحبزادہ سید احمدمصطفین حیدر شاہ گیلانی اور صاحبزادہ سیداحمد سبطین حید ر شاہ گیلانی کے علاوہ ملک بھر سے اہم علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :