سوات،پی ٹی آئی، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران درجنوں یوتھ سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل

اتوار 11 دسمبر 2016 13:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) لنڈیکس مینگور،پی ٹی آئی، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران درجنوں یوتھ سمیت اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ملک میں حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی تبدیلی کی قیام کے لئے جماعت اسلامی کی شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا عزم ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ نوجوانوں کی جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت ملک میں حقیقی تبدیلی کی طرف پیش قدمی کی نوید ہے ۔جماعت اسلامی اقتدارمیں آکرنوجوانوں کی مسائل دہلیز پر حل کریگی۔الیکشن 2018جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا کی سطح پربڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئیگی۔