ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ء میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم

دیوار کی تعمیر کا مقصدداعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے ، چیئرمینڈویلپمنٹ کمپنی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:46

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء )ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اور اس بات کی قوی امید ہے کہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014ء کے بعد سے دیوار فاصل کی تعمیر کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ اپریل 2017ء تک دیوار مکمل کرلی جائے گی۔ واضح رہے کہ ’ٹوکی‘ ترکی کی سرکاری تعمیراتی فرم ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں کم قیمت پر تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

شمالی شام کی سرحد پر ترکی کی جانب سے دیوار کا ٹھیکہ بھی اسی کمپنی کے سپرد ہے۔ گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجووٴں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی۔

’ٹوکی‘ کے چیئرمین ارگون توران نے’رایئٹرز‘ کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :