نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر تنقید

جونہی امریکی معیشت میں بہتری آتی ہے چین سمیت دیگر ممالک کرنسی میں کمی کر دیتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 11 دسمبر 2016 13:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو چین اور دیگر ممالک اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کردیتے ہیں ، تاہم وہ اس کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ریاست لوزیانا میں ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب بھی امریکی معیشت میں بہتری آنے لگتی ہے تو چین اور دیگر ممالک اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں اس طرح کمی بیشی کے خلاف جنگ کریں گے اور امریکی مارکیٹ میں اس طریقے سے سستی اشیا فروخت کرنے پر پابندی لگادیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں تجارتی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کریں گے کیونکہ یہ امریکی معیشت کے لیے تباہ کن ہیں

متعلقہ عنوان :