پانامہ پر کمیشن کا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود ہی سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ خواجہ آصف

مخالفین ان کی سیاسی ناعاقب اندیشی شکست دہانے تک لے آئی ہے،تقریب میں خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 13:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ پر کمیشن کا مطالبہ کرنے والے عمران خان خود ہی سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ حکومت کے مخالفین کو ان کی سیاسی ناعاقب اندیشی شکست دہانے تک لے آئی ہے۔ ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سچ بولیں تو یاد نہیں رکھنا پڑتا مگر جھوٹ بولنے والے شخص کو سب کچھ بھول جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ملک بھرمین سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانے کیلئے شور مچاتے رہے مگر جب سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کی بات کی تو عمران خان سپریم کورٹ سے بھاگ گئے اور کمیشن کے بنانے پر کمیشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے لگ گئے ہیں۔ پاناما پر وزیراعظم کا کیس پہلے بھی مضبوط تھا اور اب بھی ہے اس لئے وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کمیشن بنانا چاہیے کیس کی سماعت خود کرنے کو اعتراز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مخالفوں کو ان کی سیاسی ناعاقب اندیشی اس مقام پر لے آئی ہے کہ سیالکوٹ میں 72 ہزار ووٹ لینے والے مخالفوں کو میئر کیلئے نہ تو تجویز کنندہ اور نہ ہی تائید کنندہ ملا ان کو شکست دہانے پر لے آئی ہے۔