شریفوں کے جھوٹوں پرخصوصی دستاویزی فلم ملک بھر میں جاری کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس،شریفوں کے جھوٹوں پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم کی دوسری قسط کا مشاہدہ کیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء)بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں شریفوں کے جھوٹوں پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم کی دوسری قسط کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ فلم فیصل جاوید کی جانب سے قائدین کو دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریفوں کے خاندان کے جھوٹوں پر بنائی گئی فلم کی دوسری قسط ملک گیر سطح پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ملک بھر میں ضلع, تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تشہیر کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصل جاوید, افتخار درانی, عون چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشدنے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پے درپے جھوٹ پکڑے جانے پر نواز شریف اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکے ہیں اور انہوں نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے فوری طور پرمستعفیٰ ہوجانا چاہیئے کیوں کہ پانامہ ثبوتوں, شریفوں کے جھوٹوں اور عدالتی کارروائی کے بعد نواز شریف کا وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں

متعلقہ عنوان :