خبیر پختونخوامیں خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی،ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار

الیکشن کمیشن بھی اس سلسلے میں جا معہ اقداما ت اٹھا رہی ہے ،خیبر پختونخوا خوا جہ سر اؤ ں کے حقوق کے حوا لے سے با قی صو بو ں سے سبقت لے رہا ہے،پریس کانفرنس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)خبیر پختونخوامیں خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی الیکشن کمیشن بھی اس سلسلے میں جا معہ اقداما ت اٹھا رہا ہے صو بہ خیبر پختونخوا خوا جہ سر اؤ ں کے حقوق کے حوا لے سے با قی صو بو ں سے سبقت لے رہا ہے ان خیالا ت کااظہار گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے صوبائی اسمبلی ممبر آمنہ سردارخواجہ سراء کمیونٹی کی سربراہ اور ٹرانس ایکشن کی صوبائی صدر فرزانہ جان،خواجہ سراء کے حقوق کیلئے کام کرنے والے قمر نسیم اور تیمور کمال نے کیا انکا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں خواجہ سراء کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنا خوش آئند ہے جس پر تمام خواجہ سراء صوبائی اسمبلی کے ممبران کی مشکور ہیں فرزانہ جان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن بھی اس حوالے جامع اقدامات کریگی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں خواجہ سراء 5صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار سامنے انے کا موقع ملے گاجو منتخب ہو کر خواجہ سراء کے حقوق کیلئے قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرئینگے انکاکہنا تھا کہ خواجہ سراوٴں کے عملی سیاست میں انے سے ان کے حقوق کی ضمانت یقینی ہو سکتی ہے خیبر پختونخوا خواجہ سراوٴں کے حقوق کے حوالے سے باقی صوبوں سے سبقت لے رہاہے جو خوش آئند بات ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سوشل ویلفیئرکی خواجہ سراوٴں کے حقوق کیلئے مثالی کردار ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سراوٴں کی حالت کو بہتر بنانے کے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہے۔حالیہ پیش کی جانے والی قرارداد مشترکہ ورکنگ گروپ کی آنتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی میں 13تاریخ کو تجاویز پیش کرئینگے۔