لاہور،پولیس نے معروف فنکارہ قسمت بیگ کے قتل کا معمہ حل کرلیا

قتل میں ملوث مرکزی کردار رانا مزمل ا ور4کرائے کے قاتل گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت میں معروف فنکارہ قسمت بیگ کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی کردار رانا مزمل ا ور4کرائے کے قاتل گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا اندھا قتل کا کیس تھا جس کا شروع سے آخر تک کوئی بھی تیسرا ہاتھ نہیں آرہا تھا اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا۔

اور اس سلسلہ میں فنکاروں نے مال روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بھی بلاک کردیا تھا یہ کیس پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج بن گیا تھا اس کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی راجہ بشارت نے شب وروز محنت کرکے بالآخر ملزمان کو قابو کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم رانا مزمل فنکارہ قسمت بیگ کا ہر موٹر بھی تھا۔

اور اس نے ہی قسمت بیگ کو گھر اور گاڑی لے کر دی تھی مگر کچھ عرصہ قبل ان دونوں کی آپس میں ان بن ہوگئی جس کے بعد رانا مزمل کے فیصلہ کیا کہ قسمت بیگ کو مزا چکھانے کیلئے کچھ ایسا کرے کہ وہ کافی عرصہ تک یاد رکھے اور ہ اسے اپنے ساتھیوں کی مدد سے محتاج بنانے کے پروگرام سے اس پر فائرنگ کروادی۔ ملزمان کے مطابق وہ صرف اس کی ٹانگوں پر گولیاں مار کر اسے اپاہج بناناچاہتے تھے مگر فائرنگ کے دوران وہ تمیز نہ کرکے ان کی فائرنگ سے قسمت بیگ کی زندگی ختم بھی ہوسکتی ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ اس اندھے قتل کی گھتی سلجھانے کیلئے انہوں نے قسمت بیگ کے قریبی تعل قداروں کو تفتیش کی بھٹی سے گزارا اورآخر کار اصل ملزمان تک پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ قسمت بیگ کے قتل کا مرکزی ملزم رانا مزمل کو صرف اس کے بے اعتنائی کے عمل نے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی کردار رانا مزمل کے علاوہ فیصل آباد کے رہائشی محمد رضوان، عامر حسین، محمد عاظم جبکہ بچیکی کا ملزم شوٹر حبیب الرحمن اور لاہور کا رانا مزمل شامل ہے۔

انہوں نے مسلم لیگی کارکن سمیعہ چودھری کی چیمہ ہاؤس میں پراسرار ہلاکت کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی کارکن سمیعہ چودھری کی موت زیادہ ڈرگز استعمال کرنے کے باعث ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکارہ قسمت بیگ کا قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے ملزمان نے اس کے روزمرہ معمولات کے مطابق ریکی کرنے کے بعد اسے قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :