یورپی یونین مہاجرین کو یونان واپس بھیجنے کی خواہاں

پالیسی سے بغیر تنہا بچے، مہاجرین کے ایسے گروپ متاثر نہیں ہوں گے جو خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں، یورپی یونین

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:24

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)یورپی یونین نے اپنی رْکن ریاستوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ ڈبلن معاہدے کے مطابق آئندہ برس مہاجرین کو واپس یونان بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کریں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے مطابق رْکن ممالک اْن تمام مہاجرین کی درخواستیں وصول کرنے کے پابند ہیں جو یورپی یونین میں داخلے کے لیے ان کی سرزمین پر سب سے پہلے پہنچے۔ مگر 2015ء میں اس معاہدے پر عملدرآمد نہ ہو سکا جب قریب ایک ملین مہاجرین زیادہ تر اٹلی اور یونان کے راستے یورپ پہنچے۔ یورپی یونین حکام کے مطابق اس پالیسی سے بغیر تنہا بچے اور مہاجرین کے ایسے گروپ متاثر نہیں ہوں گے جو خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :