نیوزی لینڈاپنی سرزمین سے نسلی جارحانہ الفاظ”نگہر“مٹادے گا

نگہرسٹریم اب پکیوسٹیم کے نام سے جاناجائے گا،نگہرہیڈکانام تاوہائیہل اورنگہرہل کانام کنوکاہلزرکھ دیاگیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:32

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء )نیوزی لینڈاپنی سرزمین سے نسلی جارحانہ الفاظ”نگہر“مٹادے گا،یہ بات حکومت نے جمعرات کوبتائی ہے ۔جنوبی جزیرہ کے جنوبی الپس میں تین علاقوں کے نام دیسی ماوٴری زبان سے لئے جانے والے الفاظوں سے تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نگہرسٹریم اب پکیوسٹیم کے نام سے جاناجائے گا،نگہرہیڈکانام تاوہائیہل اورنگہرہل کانام کنوکاہلزرکھ دیاگیاہے ،وزیرلینڈانفارمیشن لوئی سی اپسٹن نے کہاکہ لفظ ”نگہر“کااستعمال اس وقت کی عکاسی کرتاہے جب اس لفظ کے بارے میں طرزعمل کے بارے میں آج کاپیغام خاصہ مختلف تھا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسالفظ ہے جوکہ آج کے لوگوں کیلئے واضح جارحانہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ایساکرناتاریخ دوبارہ لکھنے کے مترادف نہیں ہے ،یہ پبلک ریکارڈکامعاملہ رہے گاکہ ان مقامات کے مختلف نام تھے ۔

متعلقہ عنوان :