امریکہ اوربرطانیہ کے جاسوس اداروں کی ائیرفرانس سمیت تجارتی فضائی کمپنیوں پرمسافروں کے موبائل فون سے ڈیٹاچرانے کا انکشاف

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:32

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء )امریکہ اوربرطانیہ کے جاسوس اداروں نے ائیرفرانس سمیت تجارتی فضائی کمپنیوں پرمسافروں کے موبائل فون سے ڈیٹاچرانے کی کوشش کی ہے ،اس کی اطلاع فرانسیسی میڈیانے دی ہے ۔میڈیانے یہ اطلاع امریکی تہلکہ مچانے والے ایڈورڈسنوڈن کی طرف سے دستاویزات کے حوالے سے دی ہے ۔فرانسیسی برچم بردارفضائی کمپنی کوسب سے پہلے امریکی قومی سلامتی ایجنسی اوراس کے برطانوی ہم منصب ادارے جی سی ایچ کیونے نشانہ بنایاہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اسے دہشتگردی کے حملوں کانشانہ بنایاگیاتھااوراس نے اپنے طیاروں میں موبائل فون کے استعمال کی اجازت دینے کیلئے 2007ء میں تجربے کئے تھے ۔لی مونٹ جس کی نیوزویب سائٹ داانٹرسپٹ کے ساتھ پارٹنرشپ میں سنوڈن کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہے ،یہ بات بتائی ہے ۔اگرچہ طیاروں میں فون کال کرناعام طورپرممکن نہیں ہے ،بعض فضائی کمپنیوں نے مسافروں کواس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ کیبن وائی فائیوسے رابطہ کریں اس طرح انہیں اپنے ہینڈسیٹ پرانٹرنیٹ پرمبنی فنکشن کے استعمال کی اجازت مل گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :