میانمر،سیکورٹی فورسزاورمسلح باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ

ہزاروں افراداپنے گھربارچھوڑکرفرارہوگئے ہیں ،جن میں سے کئی سرحدپارکرکے چین میں داخل ، اونگ سان سوچی کی امن کوششو ں کو دھچکا

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:30

ینگون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء )سیکورٹی فورسزاورمسلح باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافے میں اونگ سان سوچی کی امن کی کوشش کونقصان پہنچایاہے ،شمالی میانمرمیں ماہ رواں میں کم ازکم 11افرادہلاک ہوئے ہیں ۔نومبرکے اواخرمیں لڑائی شروع ہونے کے بعدسے شمالی ریاست شان میں ہزاروں افراداپنے گھربارچھوڑکرفرارہوگئے ہیں ،جن میں سے کئی سرحدپارکرکے چین میں داخل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں بیجنگ نے اپنی فوج کوانتہائی چوکس کردیاہے اسے خدشہ ہے کہ یہ تشددگزشتہ سال اس کے متعددباشندے ہلاک ہونے کے بعداس کے علاقے میں پھیل سکتاہے ۔2دسمبرکوباغیوں کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے نوپولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہیں ،یہ بات سرکاری ملکیت خبررساں ایجنسی گلوبل نیولائٹ آف میانمرنے جمعرات کوبتائی ہے ۔اس واقعے میں دوشہری بھی مبینہ طورپرہلاک ہوئے ہیں ،سرکاری میڈیاکے اعدادوشمارکے مطابق لڑائی شروع ہونے کے بعدسے مجموعی طورپرکم ازکم 30فوجی پولیس اہلکار،حکومت نوازملائیشیااورشہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :