میانمار نے اپنے مزدوروں کو ملائیشیا جانے سے روک دیا

عالمی برادری کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے، ملائیشین وزیراعظم

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:30

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد میانمار نے اپنے مزدوروں کو ملائیشیا جانے سے روک دیا۔دوسری جانب انڈونیشا کی جانب سے بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے غیر مصدقہ الزامات لگائے جانے کے بعد میانمار کے محکمہ خارجہ نے الزامات کا جواب دینے کے لیے میانمار میں تعینات ملائیشیا کے سفیر کو طلب کیا

متعلقہ عنوان :