یوٹیلیٹی سٹورزکا سولرہوم سسٹم،سولر لائٹس فراہم کرنیکا معاہدہ

چند روز میں ملک بھر کی یوٹیلیٹی سپر مارکیٹس میں سولر مصنوعات عوام کیلئے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگی،ترجمان

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے سولر ہوم سسٹم اور سولر لائٹس فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے ہے ، اگلے چند روز میں ملک بھر کی یوٹیلیٹی سپر مارکیٹس میں سولر مصنوعات عوام کیلئے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگی ، گذشتہ کئی مہینوں کے دوران ملازمین کی محنت اور کوششوں سے کارپوریشن کے ماہانہ سیل میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریش کے ترجمان واجد علی خان کے مطابق کارپوریشن عوام کی سہولت کیلئے سولر ہوم سسٹم اور سولر لائٹس بھی متعارف کر وا رہی ہیں اور پاکستان بھر کے تمام یوٹیلیٹی سپر مارکیٹس میں سولر مصنوعات مارکیٹ سے کم نرخوں پر صارفین کو مہیا کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ کارپوریشن پاکستان کے تقریباً تمام یونین کونسل میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور خیبر سے کراچی اور گوادر سے گلگت تک پھیلے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے نا مناسب موسمی حالات اور دشوار گذاراور دور افتادہ علاقوں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بناتی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد اور ملازمین کی محنت و جدوجہد کی وجہ سے کارپوریشن کے ماہانہ سیل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن اس وقت سب سے بڑی ریٹیل چین آرگنائزیشن ہے جو اپنے 6000سٹورز کی بدولت ملک بھر کے عوام کی خدمت میں گذشتہ 45سال سے مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اور تقریباً ہر یونیں کونسل میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کے تما م اشیاء ایک چھت تلے فراہم کر رہی ہیں جسمیں چینی ، دالیں، چاول، گھی آئل، چائے اور دیگر اشیاء شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ان میں سے بعض اشیاء پر حکومت عوام کیلئے خصوصی سبسڈی بھی دے رہی ہیں جیسے دال چنا، سفید چنا،اور کالا چنا ، چینی، یوٹیلیٹی گھی اور کوکنگ آئل وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر دستیاب ہے کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کارپوریشن کے تمام سٹورز پر اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیا ب ہے اور کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں۔

موجودہ انتظامیہ / ایم ڈی نے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اور مختلف زونز اور ریجنز کے ملازمین میں کارکردگی کی بنیاد پر اعزازی اسناد اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے ہیں جس سے کارپوریشن کے ملازمین کا مورال بلند ہوا ہیں۔ اور کاپوریشن کی ترقی اور کامیابی کیلئے سب ملکر جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :