پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا ، عبدالباسط

ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہے، بھارت بھی مثبت ردعمل دے، پاکستانی ہائی کمشنر

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہے، بھارت بھی مثبت ردعمل دے، نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستان کی سوچ مثبت اور تعمیری ہے، ہم نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسری جانب سے بھی مثبت ردعمل کی ضرورت ہے مسائل سے روگردانی درست نہیں ہے

متعلقہ عنوان :