چین نے پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت مزید مراعات دینے سے انکار ،یف ٹی اے ٹو میں مختلف شعبوں میں مراعات دینے کو تیار

پاکستان فیز 1کے تحت دی گئی مراعات سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے پاکستان کی انڈسٹری تجارت کیلئے مختلف شبعوں میں مزید ریلیف مانگ رہی ہے، ذرائع

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء) چین نے پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت مزید مراعات دینے سے انکار کر دیا، ایف ٹی اے ٹو میں مختلف شعبوں مٰں مراعات دینے کو تیار ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین فری تجارتی معاہدہ کے فیز ٹو کے تحت مذاکرات کا ساتواں راؤنڈ 6اور7دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اس موقع پر پاکستان نے چین کو ایف ٹی اے میں مزید ریلیف فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ذرائع کے مطابق پاکستان حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان فیز 1کے تحت دی گئی مراعات سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے پاکستان کی انڈسٹری تجارت کیلئے مختلف شبعوں میں مزید ریلیف مانگ رہی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات مزید کم ہو گئی ہیں، جبکہ درآمدات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی حکام نے کہا کہ پاکستان اگر ایف ٹی اے ٹو سائن کرتا ہے تو مزید مراعات دینے کو تیار ہیں، جس بنا پر ساتویں راؤنڈ مٰں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوگے، ذرائع نے مزید بتایا کہ چین نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے تحت پاکستان کو ایکسپورٹ ویلیو کی قیمت بتانے سے ہی انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے انڈر انوائسنگ کا معاملہ ایک مرتبہ بھر ابھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، چین نے اس حوالے سے ایف بی آر کو خط لکھا تھا، جبکہ پاکستان نے اس پر موقف اختیار کیا ہے کہ چین ای ڈی آئی کے حوالے سے وعدہ پورا کرے پاکستان اور چین کے مابین انڈر انوائسنگ کا معاملا کافی عرصے سے چل رہا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارت میں 5ارب ڈالر کا واضح فرق ہے 2015-16 کے دوران چین کے اعدد شمار کے مطابق باہمی تجارت 14ارب ڈالر جبکہ پاکستان کے مطابق 9ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :