صدر مملکت ممنون حسین کو چینی ہم منصب کا فون

طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار ، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، چینی صدر

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)چینی صدر شی جن پنگ نے صدر ممنون حسین کو فون کرکے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چین لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کی شام صدر ممنون حسین کو فون کیا اور طیارہ حادثے پر ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

متعلقہ عنوان :