وزیراعظم کی زیر صدارت طیارہ حادثے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

وزیر داخلہ چوہدری نثار، سیکرٹری سول ایوی ایشن چیئرمین ہی ای او پی آئی اے کی شرکت نواز شریف نے انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینیئر افسر ان کو شامل کرکے حادثے کی شفات اور تفصیلی تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی جہاز کا پائلٹ اور عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، جہاز کا پائلٹ 10ہزار گھنٹے سیزائد فلائنگ کا تجربہ تھا، چیئرمین پی آئی اے کی بریفنگ

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیںِ، طیارہ حادثے کی آزادانہ تحقیقات سیفٹی انو یسٹی گیشن بورڈ جلد مکمل کرے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، سیکرٹری سول ایوی ایشن چیئرمین ہی ای او پی آئی اے نے شرکت کی، وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی شفاف اور تفصیلی تحقیقات فوری کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینیئر افسر کو شامل کیا جائے گا، پی آئی اے حکام فوری طور پر متاثرہ خاندان تک پہنچ کر انکی ممکن معاونت کریں، اور ڈی این اے ٹیسٹ جلد مکمل کریں ضروری ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

، سیکرٹری ڈی جی سول ایوی ایشن اور چیئرمین پی آئی اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جہاز کا پائلٹ اور عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، جہاز کا پائلٹ 10ہزار گھنٹے سیزائد فلائنگ کا تجربہ تھا، طیارے کا آخری معائنہ رواں سال جولائی اور نومبر میں ہوا تھا، جاں بحق افراد کی میتیں ڈی این اے کے لیے پمز منتقل کر دی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔