طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے ایئر کموڈور منیر بٹ کی سربراہی میں انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء ) پی آئی اے نے حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے ایئر کموڈور منیر بٹ کی سربراہی میں انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل دے دیا، ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر پی آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا ہے، ایئر کوڈور منیر بٹ بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔