یمن کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز کی غرقابی کے بعد تقریباً 60 افراد لاپتہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:50

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء)یمن کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز کی غرقابی کے بعد تقریباً 60 افراد لاپتہ ہیں۔ ماہی گیری کے وزیر فہد کفاین کے مطابق یہ بحری جہاز یمنی جزیرے سقوطرا کے قریب غرق ہوا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق صرف دو افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بندرگاہ مْکلا سے سقوطرا نامی جزیرے کی جانب سفر کرنے والا یہ جہاز، جس پر خواتین اور بچوں سمیت ساٹھ کے قریب افراد سوار تھے، پانچ روز پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بحر ہند میں واقع جزیرہ سقوطرا یمنی سرزمین کے مقابلے میں صومالیہ کے ساحلوں کے زیادہ قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :