ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نیٹو اور یورپی یونین کا پہلا اجلاس

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:50

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء )امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر انتخاب کے پس منظر میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور یورپی یونین کے رہنماوٴں کا پہلا اجلاس گزشتہ روز برسلز میں شروع ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کھلے عام نیٹو پر تنقید کرتے رہے ہیں اور اوقیانوس کے آر پار اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینز اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس عزم پر زور دیا کہ نیٹو اور اِس اٹھائیس رْکنی یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان اس بات پر بھی اتفاقِ رائے ہو گیا کہ آئندہ یورپی یونین کے وہ چھ رکن ممالک بھی امریکی فوجی حمایت اور تعاون سے استفادہ کر سکیں گے، جو نیٹو میں شامل نہیں ہیں۔