ایران کا ایٹمی فضلہ ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے ، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی تصدیق

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:47

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء)ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے حساس ایٹمی فضلہ ملک سے باہر منتقل کردیا ہے۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے گیارہ ٹن بھاری پانی ملک سے باہر منتقل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ ایٹمی فضلہ کس ملک بھیجا گیا، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی طاقتوں سے ایٹمی ڈیل میں یہ بات بھی طے تھی کہ ایران اپنا ایٹمی فاضل مواد ملک سے باہر منتقل کرے گا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد تک ہی محدود رکھ سکے گا

متعلقہ عنوان :