ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی جوہری معاہدے کو ختم کرنے نہیں دیں گے، ایران

بدھ 7 دسمبر 2016 11:31

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء) واشنگٹن کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی جوہری معاہدے کو ختم کرنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی مہم میں ایران کے جوہری معاہدے کو 'سب سے برے مذاکرات' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کردے گے، جس کے مطابق ایران خود پر لگی پابندیوں کو اٹھانے کیبدلے میں اپنا جوہری پروگرام بند کرنے کیلئے تیار ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے پوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے اقدامات ہمیں متاثر نہیں کریں گے۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ 'کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ جے سی پی او اے (ایران کے جوہری پروگرام پر جامع جوائنٹ ایکشن پلان) کو ختم کردے گا؟ اور تم کیا یہ سوچتے ہو کہ ہم اور ہمارے عوام ایسا ہونے دیں گے؟

متعلقہ عنوان :