پاکستان ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے،اعزاز احمد چوہدری

پاکستان سمجھتا ہے جوہری سیکورٹی کسی بھی ملک کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے،اس حوالے سے کسی بھی ملک کو اپنی قومی سطح پر مستحکم اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،سیکرٹری خارجہ کا نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی وزارتی کانفرنس کے موقع پرخطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 11:40

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے زیر اہتمام نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی وزارتی کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے جوہری سیکورٹی کے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے آئی اے ای اے کے زیر اہتمام بین الاقوامی وزارتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے،پاکستانی وفد میں اٹامک انرجی کمیشن ،پاکستان نیوکلےئر ریگولیٹری اتھارٹی، سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے نمائندوں کے علاوہ آسٹریا میں پاکستان کے سفیر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے عالمی جوہری سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ جوہری سیکورٹی کسی بھی ملک کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی ملک کو اپنی قومی سطح پر مستحکم اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ایجنسی عالمی سطح پر جوہری سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے کئے گئے اقدامات اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان جوہری مواد کے تحفظ کے حوالے سے کنونشن کی توثیق کر چکا ہے اور اس حوالے سے نیوکلےئر سیکورٹی سراہی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرتا رہا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ذریعے ایک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان باقاعدگی کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر1540 کو رپورٹس بھجواتا رہتا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے پانچ دہائیوں سے ایک محفوظ،مستحکم اور قابل بھروسہ سویلین جوہری پروگرام کا تجربہ حاصل ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین مثالی تعاون قائم ہے۔اس سے قبل کانفرنس کے آغاز پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کے انتہائی متاثر کن کردار کو سراہا۔کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے متعدد اہم ممالک کے مندوبین نے بھی ملاقاتیں کیں

متعلقہ عنوان :