آسٹریلیا میں روزمرہ 30 افراد کینسر کے مرض کے باعث ہلاک ہوتے ہیں ، رپورٹ

منگل 6 دسمبر 2016 11:35

ملبورن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء) آسٹریلیا میں روزانہ کینسر سے 30 افراد ہلاک ہوتے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی کینسر کونس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی تمام اقسام کے مریضوں کی بڑی تعداد کے بچنے کے باوجود ملک میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد کی وجہ بھی یہی مرض ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں پھیپھڑوں کا کینسر ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ رہا رپورٹ کے مطابق وکٹورین کینسر رجسٹری کی ڈائریکٹر ہیلن فاریوگیا کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کا کینسر ریجنل علاقوں میں سب سے زیادہ پھیلتا ہے اور اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی انہو ں نے کہا کہ ملک میں کینسر کے باعث ملک میں روزمرہ ہلاکتوں کی شرح 30 افراد ہیں جو کہ باعث تشویش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :