اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے نے قرارداد پر رائے شماری کرانے کی تیاری کرنے کے پیش نظر جس میں حلب میں عارضی جنگ بندی کرانے کا مطالبہ

منگل 6 دسمبر 2016 11:35

حلب( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پیر کو اس قرارداد پر رائے شماری کرانے کی تیاری کرنے کے پیش نظر جس میں حلب میں عارضی جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے مشکوک روسی فضائی حملوں میں شام کے اپوزیشن کے زیر قبضہ حصوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک مبصر گروپ نے بتائی۔شام کی حکومت کا شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر دوبارہ قبضہ کرنے کیلئے شدید حملہ جاری ہے اور اس میں ابتک ساٹھ فیصد مشرقی ضلعوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے،جو 2012ء میں باغیوں کے قبضے میں چلے گئے تھے۔

شمال مغربی شام کے صوبے ادلب میں کفرنبیل قصبے میں مشکوک روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم26عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات برطانیہ میں واقع شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق نے بتائی۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنگی طیاروں نے ایک بازار سمیت قصبے کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ وہ حملوں کے قسم،مقام،پروازوں کے انداز اور اس میں استعمال ہونے والے اسلحے کے ذریعے یہ تعین کر رہا ہے کہ حملے کس نے کئے ہیں۔

گروپ نے کہا ہے کہ مارت النعمان قصبے میں بھی مشکوک روسی حملوں کے نتیجے میں18افراد ہلاک ہوئے ہیں جہاں بصر گروپ نے اس کے علاوہ ہونے والی اور بھی دو ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے،جن میں ایک شخص مارت النعمان میں اس سے پہلے ہونے والے حملے میں ہلاک ہوا تھا جبکہ دوسرا ادلب کے مقام الناکر میں ہلاک ہوا

متعلقہ عنوان :