مشیر خارجہ کا بھارت جانے کا فیصلہ درست نہیں تھا، چوہدری شجاعت حسین

بلاول بھٹو اپنی عمر سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی ابھی سڑکوں پر نکلنے کے قابل نہیں، گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء)مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ کا بھارت جانے کا فیصلہ درست نہیں تھا، بلاول بھٹو اپنی عمر سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی ابھی سڑکوں پر نکلنے کے قابل نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نشینل ایکشن پلان سب سے اہم ہے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں کے دستخط ہیں، پلان مکمل ہونے سے90فیصد مسائل حل ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی عمر سے بھی زیادہ بڑی باتیں کر رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی ابھی اس قابل ہی نہیں کہ وہ سڑکوں پر نکل سکے، انہوں نے مزید کہا کہ سرتاج عزیز کو بھارت نہیں جانتا چاہیے تھا، سرتاج عزیز کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں تھا بھارت میں میڈیا کو بھی دھکے پڑے، جب ملک میں وزیر خارجہ ہی نیہں ہے تو پالیسی کے مرتب ہو سکتی ہے۔